24 نومبر ، 2015
کولمبس.......امریکی ریاست او ہائیو میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ماراگیا ۔
واقعہ اوہائیو کے شہر کولمبس میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔