25 نومبر ، 2015
تیونس.......تیونس میں صدارتی گارڈز کی بس پر بم حملے میں 12اہلکار ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔ تیونس کے صدر نے ایمرجنسی اور کرفیو لگانے کا اعلان کردیا۔
حکام کے مطابق دھماکہ وسطی تیونس کی ایک اہم شاہراہ پر ہوا۔ جس میں صدارتی گارڈز کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں اہلکاروں سمیت 12افراد ہلاک اور 20افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بم دھماکے کے بعد صدر، باچی قائد السبسی نے سویٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں 30دن تک ایمرجنسی اور دارالحکومت تیونس میں رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کردیا ہے۔