پاکستان
25 نومبر ، 2015

پاک افغان قیادت مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرے، اسفندیار ولی

پاک افغان قیادت مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرے، اسفندیار ولی

اسلام آباد.......عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی اعلیٰ قیادت کو مل بیٹھ کرگلے شکوے دور کرنے ہوں گے، دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے چین یا امریکہ بھی ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفندیارولی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر اور دونوں ملکوں کے آرمی چیف کے مذاکرات سے ہی گلے شکوے دورہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو پورے ملک سے ملانے کے لیے وزیراعظم کو مشورے دیے ہیں۔

اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اس طرح نہیں ہورہا جیسے ہونا چاہیے تھا، وزیراعظم سے ملاقات میں آئی ڈی پیز کے مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں :