25 نومبر ، 2015
کراچی.......کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپا مار کر دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نےسلطان آباد اور سٹی ریلوے کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے کورنگی سیکٹر آفس پر رینجرز نے چھاپہ مارکر دستاویزات قبضے میں لے لیں،اس دوران وہاں موجود چند افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سیکٹر انچارج وسیم شمع، فنانس سیکریٹری اصغریعقوب ، سیکٹرکمیٹی کے ارکان اور کارکنان شامل ہیں۔