25 نومبر ، 2015
کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کےرہنما فاروق ستار نے کہا ہے کراچی میں دس سے زائد کارکنوں کی گرفتاریاں، وفاقی وزیر خزانہ کی فراہم کردہ ضمانت کی خلاف ورزی ہیں،وزیراعظم نوٹس لیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانےسے روکا جارہا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں میں دس سے زائد کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، وزیراعظم اس زیادتی کا نوٹس لیں کیونکہ گرفتاریاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ضمانت کے خلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شارع فیصل سے ایم کیوایم کے انتخابی بینر اتار دیے گئے ہیں لیکن جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے بینر نہیں ہٹائے گئے۔