25 نومبر ، 2015
لاہور........ننھے بچے پر بڑا الزام، شیخوپورہ کے پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کا 13 ماہ کا ملزم باپ کی گود میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ۔اتنا سا بچہ کیسے توڑ پھوڑ کرسکتا ہے؟ اصل ملزمان کو پیش کیا جائے ۔عدالت نے اقدس کو بری کردیا ۔
لاہور کی عدالت میں باپ کی گودمیں13 ماہ کے اقدس کوپیش کیاگیا،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور میں،بچہ ماحول کو دیکھ کر پریشان،تو عدالت بھی حیران۔
عدالت ے استفسار کیا کہ13 ماہ کا بچہ پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کیسےکرسکتا ہے،پولیس کاجواب تھا،اصل ملزم اقدس اورہے،آئندہ سماعت پراسے پیش کر دیا جائےگا۔
عدالت نے13ماہ کےاقدس کوبےگناہ قرار دےدیا،تاہم مقدمے میں نامزد2ملزموں شکیل اور شہباز کو5روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔