پاکستان
26 نومبر ، 2015

سستے انصاف کی فراہمی ہرحکومتی ادارے کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

سستے انصاف کی فراہمی ہرحکومتی ادارے کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد......چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ شہریوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری ہر حکومتی ادارے پر عائد ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں 14 ویں ایشیائی محتسب کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ قانون کی مضبوطی اور نظام کی بہتری کے لیے وفاقی محتسب کے ادارے کا ایک کردار ہے۔

وفاقی محتسب کے ادارے کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 37 کے تحت شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہر ریاستی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

عدالت کا کام صرف فیصلہ کرنا نہیں بلکہ قانونی تقاضے پورا کرنا بھی ہوتا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کے عدالتی نظام میں جلد بہتری آئے گی۔

مزید خبریں :