پاکستان
26 نومبر ، 2015

کراچی:گرفتارٹیچرزکی رہائی کےاعلان پر اساتذہ کادھرناختم

کراچی:گرفتارٹیچرزکی رہائی کےاعلان پر اساتذہ کادھرناختم

کراچی......کراچی میں اساتذہ اور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔

اساتذہ نے کئی گھنٹوں سے جاری دھرنا تو ختم کردیا ہے ، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔کامیاب مذاکرات کے بعد گرفتار اساتذہ کو آج رہا کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے لیکن دھرنا ختم کردیا ہے ، احتجاجی اساتذہ کا وفد آج ایک بجے ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم سے دوبارہ ملاقات کرے گا، گزشتہ روز سندھ بھر سے آئے اساتذہ نے پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تھی ، اس دوران پولیس سے تصادم ہوا۔

مزید خبریں :