26 نومبر ، 2015
ملتان......ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں مبینہ طور پر 10سالہ بچی کی 45 سالہ معذور شخص سے شادی کی کوشش پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دلہا اور بچی کے دادا کو حراست میں لے لیا۔
تھاناسٹی شجاع آباد پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ سکندر آباد کے علاقے میں 10 سالہ مہوش کی شادی 45 سالہ معذور سعید احمد سے ہورہی ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سعید احمد اور بچی کے داد اللہ بخش کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ مہوش کے بھائی شہزاد کے مبینہ طور پر سعید کی بہن کے ساتھ تعلقات تھے جس کی پاداش میں پنچائیت نے فیصلہ سنایا کے مہوش کا نکاح سعید احمد کے ساتھ کردیا جائے۔
پولیس ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کررہی ہے ۔