26 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا رات گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9 افراد کو گرفتارکیا ہے۔ سالار گوٹھ سے گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق گینگ وار سے ہے۔
کراچی کے علاقے لسبیلہ اعجاز کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا ۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ جن سے تفتیش جاری ہے ۔
ایک اور کارروائی ملیر کے سالار گوٹھ میں کی گئی جہاں رینجرز نے چھاپا مارا اور 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق گینگ وار سے ہے۔