26 نومبر ، 2015
دبئی ....آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہرنےبگ تھری کی مخالفت کردی،ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے تمام مالی معاملات صرف تین ممالک پر رہیں یہ ٹھیک نہیں ۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی سی سی کے نو منتخب چیئرمین ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ وہ بگ تھیری سے متفق نہیں، یہ ضروری نہیں کہ آئی سی سی کے مالی معاملات بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پاس رہیں ۔
ششانک منوہر نے کہا کہ آئی سی سی کے معاملات کے لئے بہترین شخص کا انتخاب کیا جانا چاہیے ،چاہے وہ زمبابوے و یسٹ انڈیز یا ایسوسی ایٹ ممالک سے تعلق رکھتا ہو وہ اس بات سے بھی متفق نہیں کہ بھارت کو آئی سی سی کی آمدنی میں 22 فیصد حصہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کےآئین کے مطابق بی سی سی آئی کا سربراہ عہدے چھوڑنے کے فوری بعد آئی سی سی کا چیئر مین بن جاتا ہے تو وہ آئی سی سی کے مفاد کے لئے کس طرح کام کرسکتا ہے۔