26 نومبر ، 2015
میرپور......بنگلادیش پریمئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے سلہٹ سپراسٹارزکو دلچسپ مقابلے کے بعد 6رنز سے شکست دیدی ہے ۔جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔
شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے 9ویں میچ میںسلہٹ سپراسٹار کی ٹیم کی ٹیم شکیب الحسن کی عمدہ بالنگ کے باعث 110رنز کا چھوٹا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، انہوں نے میچ میں 3کھلا ڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
سلہٹ سپر اسٹار کی طرف سےمومن الحق 29،اینڈی مناویرا17،اور مشفق الرحیم نے ناٹ آوٹ 25رنز بنائے جبکہ کوئی اور کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم 103رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔
رنگ پور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شکیب الحسن 31، پریرا 21اور سمنز13 کے سوا رنگپور رائیڈرز کا کوئی بیٹسمین ڈیل فیگر میں اسکور نہ کرسکا۔ یوں پوری ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 109رنز بناسکی۔
محمد شاہد نے صرف 12کے عوض 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شکیب الحسن کو آل رائونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔