انٹرٹینمنٹ
26 نومبر ، 2015

ضامنوں کی عدم حاضری، ایان کے پاسپورٹ دینے کا معاملہ ملتوی

ضامنوں کی عدم حاضری، ایان کے پاسپورٹ دینے کا معاملہ ملتوی

راولپنڈی....... ضامنوں کی عدم حاضری کے باعث ماڈل ایان علی کے پاسپورٹس کی سپرداری کا معاملہ کل تک ملتوی کردیا گیا۔

راولپنڈی کی ضلعی عدالت میں ماڈل ایان علی تو پہنچ گئیں لیکن ان کے ضامن نا آسکے، جس کے باعث کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب خان نے ان کے پاسپورٹس کی سپرداری کا معاملہ کل تک ملتوی کردیا، تاہم کسٹم حکام نے ایان کے پاسپورٹ عدالت کے حوالے کردیے۔

ملزمہ کے پاسپورٹس کی واپسی کے لیے بیس لاکھ روپے کے دو مچلکے بھی تیار تھے جو ضامنوں کی عدم حاضری کے باعث جمع نا کرائے جاسکے۔

مزید خبریں :