پاکستان
26 نومبر ، 2015

تہمینہ قتل کیس؛ملزم عمیر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

تہمینہ قتل کیس؛ملزم عمیر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

راولپنڈی........راولپنڈی کی مقامی عدالت نے عمارت سے گر کر ہلاک ہونے والی تہمینہ کے قتل کیس میں ملزم عمیر کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عمیر کا کہنا ہے کہ تہمینہ سے اس کی شادی ہو چکی تھی۔

راول پنڈی کی مقامی عدالت میں تہمینہ قتل کیس کے ملزم عمیر کو پیش کیا گیا جسے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ملزم عمیر کو اسٹریچر پر عدالت میں لایا گیا۔

اس موقع پر عمیر کا کہنا تھا کہ تہمینہ اس کی بیوی تھی، نکاح ساڑھے تین ماہ پہلے ہوا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ تہمینہ کے والدین اس کی شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے اس لیے اس نے خودکشی کر لی، نکاح نامہ پولیس کو پیش کر دوں گا۔

مزید خبریں :