26 نومبر ، 2015
اسلام آباد......اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کل ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نئے ٹیکسوں پر مبنی منی بجٹ آنا تھا جوفی الحال آتے آتے رہ گیا۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تین سو زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کےاہم فیصلے کئے جانے تھے ۔اجلاس میں مطلوبہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے اور ٹیکس خسارے سے بچنے سمیت دیگر اہم معاملات زیر بحث آنے تھے۔