پاکستان
12 جنوری ، 2012

پاک فوج نرگس سیٹھی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرسکتی ہے،امریکی اخبار

پاک فوج نرگس سیٹھی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرسکتی ہے،امریکی اخبار

نیویارک…ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج نرگس سیٹھی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرسکتی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائم کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پاک فوج ریٹائرلیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی کی جگہ تعینات کی جانے والی نئی سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرسکتی ہے۔امریکی اخبار نے ایک فوجی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صورتحال نشاندھی کر رہی ہے کہ فوج اور حکومت کے درمیان انتہائی دوریاں پیدا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔فوجی افسر کے مطابق فوج صورتحال پر سخت ردِ عمل نہیں کرے گی ،تاہم وہ نئی سیکریٹری دفاع سے تعاون نہیں کرے گی۔ اخبار کے مطابق ایک اور فوجی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر اعظم اور نعیم لودھی کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہوئے جب وزیراعظم کے اسٹاف نے مسٹرلودھی پر دباوٴ ڈالا کہ وہ متنازع میمو کے بارے میں آرمی اورانٹیلی جنس سربراہوں کے بیانات کی تردید کریں۔ جنرل کیانی اور آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا نے گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ میمو حقیقت اور پاک فوج کے خلاف سازش ہے۔

مزید خبریں :