28 جنوری ، 2012
لاہور … پی آئی اے کا سابق ملازم بیرون ملک ہیروئن لے جاتے ہوئے لاہور ائرپورٹ پر گرفتار ہو گیا۔ائر پورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق پی آئی اے کاسابق ٹیکنیکل گراوٴنڈ آپریٹر گلزار احمد نجی ائر لائن کے ذریعے لاہور سے ابوظہبی جا رہا تھا کہ شک گرنے پر اسے چیک کیا گیا ،تو اس کے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی دو کلو ہیروئن برآمد ہو گئی، جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ملزم نے دوران حراست صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیگ اس کا نہیں ہے اسے کسی حاجی نے یہ بیگ دیا تھا۔اور وہ خود ایک کاروباری ٹور پر ابو ظہبی جا رہا تھا۔جبکہ اے ایس کے ذرائع کے مطابق بیگ میں ہیروئن کی مقدار 5 کلو تھی۔