27 نومبر ، 2015
لاہور........لاہور میں کالعدم تنظیم کے 9 ارکان کو گرفتار کر کے ایک مدرسہ سیل کر دیا گیا۔ لاہور میں کسی مدرسے کو سیل کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
لاہور ایئرپورٹ کے قریب خدا بخش کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مدرسے پر چھاپہ مار کارروائی کی اور 9افراد کو حراست میں لے کر مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر قبضے میں لے لیے۔ عینی شاہدین کے مطابق چھاپا مارٹیم حراست میں لیے گئے تمام افراد کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے گئی۔
پولیس نے مدرسے کے آہنی دروازوں کو تالے لگائے اور ویلڈنگ پلانٹ کے ذریعے سیل کردیا، پکڑے جانے والوں میں مرچنٹ نیوی کے ریٹائرڈ کیپٹن سمیت 9افراد شامل ہیں، ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔