27 نومبر ، 2015
کراچی........سول اسپتال کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مریضوں سے کمیشن لینے والے 7ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لے گئے افراد سول اسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر علاج کا جھانسہ دے کر پیسے لیتے اور انہیں نجی اسپتالوں اور کلینکس میں داخل کراتے تھے۔ ملزمان نجی اسپتال کے ڈاکٹروں سے بھی مریضوں کو داخل کرانے کے عوض معاوضہ لیتے تھے۔
سول اسپتال آنے والے مریضوں کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کے عوض کمیشن لینے والے عناصر کافی عرصے سے متحرک تھے۔