کھیل
27 نومبر ، 2015

ناگپور: جنوبی افریقہ مشکل میں، دوسری اننگزمیں 2وکٹوں پر 32رنز

ناگپور: جنوبی افریقہ مشکل میں، دوسری اننگزمیں 2وکٹوں پر 32رنز

ناگ پور.........ناگ پور ٹیسٹ کے دوسرے روز جمعرات 20وکٹیں گر گئیں۔ جنوبی افریقن ٹیم سخت مشکلات سے دوچا ر۔ پروٹیز نے بھارت کے 309رنز کے جواب میں 2وکٹوں کے نقصان پر 32رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کو بھارت کیخلاف شکست سے بچنے کےلئے 278رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی 8وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل میزبان بھارت نے دوسری اننگزمیں 173رنز بنائے۔ شیکھر دھون 39رنز بناکر نمایاں کھلاڑی رہے۔ عمران طاہر 5اور مورنے مورکل نے 3وکٹیں لیں۔ ناگ پور میں جاری جمعرات کو کھیل کے دوسرے روز بھی پہلے دن کی طرح بولر چھائے رہے، جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 79رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ روی چندن ایشون 5اور جدیجا نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی پوری ٹیم بھی دوسری اننگز میں 173 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین ایلگر اور اسٹین وین نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ پہلی اننگز کی طرح جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور 17رنز کے مجموعی اسکور پر سٹین وین 5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔  29رنز کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب عمران طاہر 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون اور مشرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :