27 نومبر ، 2015
لاہور.......لاہور میں طیارہ رن وے سے اترنے کے معاملے پر عدالت نے نجی فضائی کمپنی کے پائلٹ عصمت محمود کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوادیا
وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں،ہنگامی لینڈنگ سے دہشت گردی کس طرح ثابت ہوتی ہے۔
سرکاری وکیل نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاون پائلٹ نے نشاندہی کی ہے کہ عصمت محمود نے شراب پی رکھی تھی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔