دنیا
27 نومبر ، 2015

غیر ملکی افواج کے انخلا سے ہی امن ہو سکتا ہے، حکمت یار

غیر ملکی افواج کے انخلا سے ہی امن ہو سکتا ہے، حکمت یار

کابل........حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان میں غیر ملکی فوجیں موجود ہے،امن قائم نہیں ہو سکتا۔

نامعلوم مقام سے جاری ویڈیو میں گلبدین حکمت یار نے موجودہ افغان حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بااختیار نہیں ، ملک میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی تک وہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

گلبدین حکمت یار نے صاف کہہ دیا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی تک لڑائی ختم نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :