دنیا
28 نومبر ، 2015

کولوراڈو:فیملی پلاننگ سینٹرپر فائرنگ،11افرادزخمی،حملہ آورگرفتار

کولوراڈو:فیملی پلاننگ سینٹرپر فائرنگ،11افرادزخمی،حملہ آورگرفتار

واشنگٹن.......امریکی ریاست کولو راڈو میں فیملی پلاننگ سینٹر میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو 5گھنٹے بعد گرفتار کر لیا گیا۔فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے صدر اوباما کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

واقعہ امریکا کی ریاست کولوراڈو میںپیش آیا جہاں ایک حملہ آور نے فیملی پلاننگ کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ، اور آپریشن شروع کردیا۔

پولیس نے 5گھنٹے طویل آپریشن کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق واقعے میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق صدر باراک اوباما کو بھی کولوراڈو کی صورتحال سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :