28 جنوری ، 2012
واشنگٹن … امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تعلقات یک طرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ ہونے چاہئیں اور پاکستان کو اس کا جائز مقام ملنا چاہیے،واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کے بعد شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات اہم ہیں جن سے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ تعلقات باہمی اعتماد و احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔پاکستان کو اس کا جائز مقام ملنا چاہئے۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان اہم سیاسی تبدیلیوں سے گزرا ہے، جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے جو ایک اہم کامیابی ہے۔