پاکستان
28 نومبر ، 2015

لاہورمیں مبینہ مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار زخمی

لاہورمیں مبینہ مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار  زخمی

لاہور.......لاہور کے علاقہ سمن آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے رستم پارک میں موٹر سائیکل پر سوار 2مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مزید خبریں :