28 نومبر ، 2015
اسلام آباد.....اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آخری دن ہے،دارالحکومت کی 50 یونین کونسلوں میں 6لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز 30 نومبر کو حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
یونین کونسل میں 6 وارڈز تشکیل دئے گئے ہیں، جن پر جنرل کونسلر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا، جس کیلئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر بنایا گیا ہے۔
یونین کونسل سے چیئرمین وائس چیئرمین کے پینل کیلئے ہلکا سبز بیلٹ پیپر بنایا گیا ہے ،ہر یونین کونسل سے 2 خواتین کا انتخاب کیا جائیگا، جس کیلئے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپرہر یونین کونسل سے مزدور کسان کے لیے خاکی رنگ، نوجوان کی نشست پر انتخاب لڑنے والے امیدوار کے لیے ہلکا سرمئی جبکہ اقلیتی امیدوار کے لیے پیلے رنگ کا بیلٹ پیپر بنایا گیا ہے۔
ایک ووٹر کو 6 امیدواروں کے انتخاب کے لیے اوسطا 5 سے 6 منٹ درکار ہونگے۔پولنگ 30 نومبر کو صبح 7 سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔