28 نومبر ، 2015
واشنگٹن.....داعش سےممکنہ طورپر وابستہ 1 ہزار افراد کی امریکا میں موجودگی کاانکشاف ہوا ہے اور ایف بی آئی ایسے افراد پرمسلسل نظررکھے ہوئے ہے۔
امریکی اخبارکے مطابق ایف بی آئی داعش سے جڑی تحقیقات میں ایک ہزار افراد پر نظررکھے ہوئے ہے،جن میں سے 48 ایسے مشتبہ افراد ہیں ،جن کی نگرانی ایلیٹ ٹیم کررہی ہے،ان مشتبہ افراد میں خواتین بھی شامل ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیاگیاہے کہ وہ انتہاپسندی کاشکارہوگئے ہیں۔
مشتبہ افرادکی شناخت اورنگرانی کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم اخبارکے مطابق ہر مشتبہ شخص سےمتعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک درجن اہلکارمخصوص کیے گئے ہیں۔