28 نومبر ، 2015
لاہور.....وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پر انسٹرومینٹل لینڈنگ سسٹم کا افتتاح کردیا، جدید سسٹم کی تنصیب کے باعث شدید دھند میں بھی پروازیں لاہور ائرپورٹ پر لینڈ کرسکیں گی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر آئی ایل ایس تھری سسٹم کی تنصیب کے بعددھند کے دوران پروازوں کی آمد ورفت یقینی بنائی جاسکے گی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سسٹم قطر نے سول ایوی ایشن اتھارتی نے دیا ہے،اس نظام کے لگائے جانے کے بعد 100میٹر حد نگاہ میں طیارے اتارے جاسکیں۔