کھیل
26 مئی ، 2012

علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنیوالے ایشین امپائر

علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنیوالے ایشین امپائر

کراچی… پاکستان کے علیم ڈار ایشیا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں، انہوں نے اس کارنامے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کچھ فیملی اور دوستوں کی سپورٹ کی وجہ سے ممکن ہوا علیم ڈار ان دنوں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ناٹنگھم ٹیسٹ میں امپائرنگ کررہے ہیں، یہ علیم ڈار کے کیرئیر کا 74واں میچ ہے، انہوں نے بھارت کے وینکٹ راگھون کا ایشیا میں سب سے زیادہ 73 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ توڑا، سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنے والے امپائرز میں علیم ڈار کا چھٹا نمبر ہے۔ ٹرینٹ برج سے جیو نیوز سے گفتگو میں علیم ڈار نے کہا کہ امپائرنگ کرنا اْن کے لیے ہمیشہ فخر اور اعزاز کی بات رہی ہے ،ایشیا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے پروہ اللہ کے شکر گزار ہیں، علیم ڈار کا کہنا تھا کہ اپنی فیملی اور دوست اظہر زیدی کی سپورٹ کی وجہ سے انہیں یہ مقام حاصل ہوا ہے۔

مزید خبریں :