28 نومبر ، 2015
نئی دہلی......سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ سارےہندوستان کی فوج بھی شدت پسندوں سے ہمیں نہیں بچا سکتی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے اس معاملے کا حل یہ پیش کیا ہے کہ ایک ہی راستہ ہے وہ ہے بات چیت کا راستہ جس کے ذریعے معاملےکوحل کیاجائے۔انہوں نے سوال کیا کہ اقوام متحدہ میں کشمیرسے متعلق کتنی قراردادیں ہیں،ان پرکتناعمل ہوا،کیاہندوستان یہی چاہتاہےکہ مظلوم کو ماراجائے۔
ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا یہ کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں قرار داد ہے،اگرپارلیمنٹ میں قرارداد ہےتو اس پر پارلیمنٹ نے کیا کیا،لیکن قراردادیں تو اقوام متحدہ میں بھی موجود ہیں۔