دنیا
29 نومبر ، 2015

دہشتگردی میں امریکی رقم استعمال ہورہی ہے، اسرائیلی اخبار

دہشتگردی میں امریکی رقم استعمال ہورہی ہے، اسرائیلی اخبار

مقبوضہ بیت المقدس.....اسرائیلی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگردی کوبڑھاوا دینے میں مغربی اور خصوصاً امریکی رقم استعمال ہورہی ہے۔

اسرائیلی اخبارکےمطابق میڈیا پر فوجی مبصرکی صورت میں نظرآنےوالے امریکی جنرلزکی اکثریت اس پنٹاگان کے نظام کاحصہ ہےجس کامقصدرائےعامہ ہموار کرناہے۔

اخبارکےمطابق پیرس حملوں کےبعدیہ بحث توکی جارہی ہےکہ داعش پرکیسےقابوپایاجائےمگریہ بات سامنے نہیں لائی جارہی ہےکہ داعش کومالی مددکرتاکون ہے اورجارج بش کی جانب سے دہشتگردی کےخلاف جنگ اورعراق پرقبضےکے بعد سے دنیامیں دہشتگردی کاگراف کس طرح تبدیل ہواہے۔

اسرائیلی کے مطابق مسلمانوں کےفرقوں پرتوفٹبال کمنٹری کی طرح مباحثےکیےجاتے ہیں مگراس دہشتگردی میں اضافے پر بات کرتےہوئے میڈیا کے لب سل جاتے ہیں جس پر مغربی اور خصوصا امریکی رقم صرف کی جارہی ہے۔

اخبارکےمطابق خود موسادکےسابق چیف Shabtai Shavit نےمصرکےساتھ گیس ڈیل میں ایک ارب روپے سے زائد بٹورےتھےمگر میڈیااس پربھی بات نہیں کرتا۔

مزید خبریں :