دنیا
30 نومبر ، 2015

نئی دہلی اسمبلی میں لوک پال بل کے معاملے پر ہنگامہ آرائی

نئی دہلی اسمبلی میں لوک پال بل کے معاملے پر ہنگامہ آرائی

نئی دہلی......نئی دہلی اسمبلی میں لوک پال بل کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کرنے پر سیکیورٹی اہل کاروں نے بی جے پی کے رکن کو اسمبلی سے اٹھا کر باہر نکال دیا۔

دہلی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں لوک پال بل پربات ہونی تھی، بل پر ہنگامہ آرائی کرنے پر اسپیکر نے اسمبلی میں موجود بی جے پی کے دو ارکان وجیندر گپتا اور جگدیش پردھان کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔

وجیندرگپتا کےانکار کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں کرسی سے خود اٹھاکر باہر نکالا۔ اس سے قبل بی جے پی کے رکن او پی شرما عام آدمی پارٹی کی خاتون رکن کے خلاف متنازع بیان دینے پر اسمبلی سے دو دن کیلئے معطل کر دیے گئے تھے۔

مزید خبریں :