25 اپریل ، 2025
نئی دہلی: پہلگام حملے پر بھارتی حکومت کے خلاف بیان دینے پر بھارتی ریاست آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر ریاست آسام کی اسمبلی کے رکن امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلٰی آسام ہمنتا بسوا سرما نے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کی گرفتاری کا حکم دیا۔
بسوا سرم نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور اس معاملے کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔