دنیا
30 نومبر ، 2015

عالمی ماحولیاتی کانفرنس :پاکستان کیا مثبت اقدامات کرسکتا ہے؟

عالمی ماحولیاتی کانفرنس :پاکستان کیا مثبت اقدامات کرسکتا ہے؟

پیرس .......پیرس میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے حوالے سے ماحولیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان کو مظلوموں کی فہرست سے نکل کر، اپنی کامیابیوں کا بھی ذکر کرنا ہوگا، ماحولیاتی درجہ حرارت کنٹرول کرنے کیلئے دنیا کے تمام ممالک پر زور دینا ہوگا۔

ماحولیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کئی ایشوز پر بہت ہی واضح اور مضبوط پوزیشن حاصل کرسکتا ہے، پاکستان عالمی طور پر کچھ انتہائی اہم اور جدید اسکیموں پر بھی کام کر رہا ہے اس لیے ایسے ماڈلز متعارف کراسکتا ہے جسے خطے کے دوسرے ممالک follow کرسکیں گے۔

1 : پاکستان قانونی معاہدے پر زور دے سکتا ہے کیوں کہ معاہدے کی غیر موجودگی میں ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔

2: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان تمام ممالک پر زور دے سکتا ہے کہ وہ عالمی درجۂ حرات کو 1اعشاریہ 5ڈگری سینٹی گریڈ پر مستحکم کریں۔ ٹیکنالوجی سے درجہ حرات کنٹرول کرنا ممکن ہے۔

3: حتمی معاہدے میں پاکستان کو نقصانات اور damages شامل کرنے کی تجویز دینا چاہیے۔ہوسکتا ہے کہ ایسا نہ ہوسکے، لیکن کم از کم ایک ترقی یافتہ قوم کی طرف سے صحیح قدم ضرور ثابت ہوگا۔

4: پاکستان کوسی وی ایف Climate Vulnerable Forum میں باقاعدہ شمولیت پر دھیان دینا ہوگا۔ پاکستان گروپ لیڈر نہیں تو ایکٹیو ممبر ضرور بن سکتا ہے۔

5: مظلوم بننا چھوڑ دیں، کامیابیوں کا ذکر کریں، دنیا کا سب سے بڑا بائیو میٹرک ڈیٹا بیس، نیشنل انشورنس پروگرام، دنیا کا سب سے بڑا انکم سپورٹ پروگرام، چولستان میں بنے دنیا کے سب سے بڑے سولر پارکس، منگلا اور تربیلا ڈیم سے ہائیڈرو انرجی اور ایسے کئی بڑے اقدامات ہیں جو پاکستان کے کریڈٹ پر ہیں، پیرس کانفرنس میں ان اقدامات کو سامنے لانا چاہیے۔

مزید خبریں :