پاکستان
01 دسمبر ، 2015

کراچی:اسکولوں میں تعطیل کے باعث امتحانی پرچے ملتوی

کراچی:اسکولوں میں تعطیل کے باعث امتحانی پرچے ملتوی

کراچی........صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بسلسلہ چہلم حضرت  امام حسینؓ جمعرات 3دسمبر کو صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں و کالجوں میں تعطیل ہوگی ۔

ادھرثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری نے اعلان کیا ہے کہ3دسمبر 2015کو فزکس کا ہونے والا عملی امتحان 8؍دسمبرکو لیا جائے گا۔ 

دریں اثنا اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے3،4اور5دسمبرکو ہونیوالےپرچے ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

بورڈ کے مطابق ، 3دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے ہفتہ12دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے14دسمبر کو اور ہفتہ5دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچےمنگل15دسمبر 2015ء کو لیے جائیں گے۔

مزید خبریں :