دنیا
26 مئی ، 2012

اومان : انسانی اسمگلنگ کا الزام،چار ایشیائی اسمگلرزکو 15،15 سال سزائے قید کا حکم

مسقط … اومان پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں چار ایشیائی اسمگلروں کو 15,15 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ پولیس نے دوسرے واقعہ میں پانچ خواتین اور مرد کو بدکاری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ خواتین کا تعلق ایشیائی ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔ صلالہ عدالت نے گذشتہ روز جرم ثابت ہونے کے بعد انسانی سمگلروں کو 15,15 سال قید اور 20,20 ہزار ریال جرمانے کا حکم سنایا۔ چاروں مجرم ایشیائی ملکوں سے خواتین کوا سمگل کرکے بدکاری پر مجبور کرتے رہے۔ اس مقصد کے لئے مجرموں نے نیو صلالہ ایریا میں ایک مکان بھی کرائے پر حاصل کر رکھا تھا۔

مزید خبریں :