دنیا
26 مئی ، 2012

جوہری ماہرین اگلے سال ایرانی نیو کلیئر پاور پلانٹ بوشہرکا دورہ کرینگے

ویانا… عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے ماہرین اگلے سال ایران کے پہلے نیو کلیئر پاور پلانٹ بوشہر کا دورہ کریں گے۔ یہ بات آئی اے ای اے کے آپریشنل سیفٹی سیکشن کے سربراہ میرو سلاف لیپار نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے ہمیں پہلے ہی دعوت نامہ مل چکا ہے۔ بوشہر پلانٹ کے جنرل ڈیزائنر ولیری لیمارنکو نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ بوشہر پلانٹ 2012ء کے آخر تک تجارتی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے کے تحت روس پلانٹ کو آپریٹ اور اگلے تین سالوں تک پلانٹ کے لئے ایندھن بھی فراہم کرے گا۔

مزید خبریں :