03 دسمبر ، 2015
کراچی......ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا،دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آخری دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر کے خاتمے تک کراچی آُپریشن جاری رہے گا،کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں
انہوں نے کہا کہ 5دسمبر کو کراچی کے عوام بلاخوف وخطر گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں، امن دشمن قوتوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ملٹری پولیس پر حملے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے میڈیا کوبتایا کہ رینجرز حملہ اور آرمی حملہ کی تحقیقات نتیجہ خیز طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے،ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔