03 دسمبر ، 2015
لاہور......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ لیڈر ڈرا نہیں کرتے، خفیہ میٹنگ نہیں کرتے، پاکستان کو آج لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ساؤتھ ایشیا مڈل ایسٹ کونکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی مددکی تحقیقات میں سیاستدانوں کا نام نکلا، اپنا نام آنے پر سیاست دانوں نے ہاتھ ملا لیا اور معاملہ رک گیا ۔