03 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومتی تردید کے باوجود جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔
وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ برکھا دت تو بھارت کی ترجمانی کر رہی تھیں، عمران خان جھوٹے الزامات سے کس کی ترجمانی کر رہے ہیں، بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔