04 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آگ لگنے سے4 جھگیاں جل گئیں، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق راشد منہاس روڈ پر گلشن اقبال بلاک 10 میں پلاٹس میں قائم کی گئی جھگیوں میں آج صبح آگ لگ گئی، جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے 2 گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد میں بجھا دیا۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے، آگ سے بے گھر ہونے والے 80 افراد کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانا، کپڑے اور ضرورت کا سامان فراہم کیا۔