پاکستان
04 دسمبر ، 2015

اصل شناختی کارڈ لانا ضروری قرار، الیکشن کمیشن کا ہدایت نامہ

اصل شناختی کارڈ لانا ضروری قرار، الیکشن کمیشن کا ہدایت نامہ

اسلام آباد .....الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹرز کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت ووٹرزکا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا ضروری ہوگا ،ڈرائیونگ لائسنس ،آفس کارڈ یا شناختی کارڈ کی کاپی پر ووت کاسٹ نہیں ہوسکے گا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ پنجاب بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے پرووٹرز کیلئےہدایت نامہ جاری کردیا ۔ہدایت نامے کے مطابق زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا،پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون ہرگز نہ لائیں۔

الیکشن کمیشن کےمطابق 5 دسمبر کوہونےوالےبلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہے اور پولنگ کسی وقفے کےبغیر 10 گھنٹے جاری رہےگی۔

ووٹرز کو سندھ میں 3 اور پنجاب میں 2 بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے۔ پنجاب میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے نیلے جبکہ جنرل کونسلر کے لئے سفید رنگ کابیلٹ پیپرہوگا ۔ پنجاب میں میونسپل کمیٹی کے ممبر کیلئے بھی سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا ۔

سندھ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے سبز ، جنرل کونسلر کے لئے آف وائٹ جبکہ ضلع کونسل کے لئے نیلے رنگ کا بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔ووٹرز اپنے ووٹ کی تفصیلات 8300 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :