04 دسمبر ، 2015
لاہور......پنجاب فوڈ اتھارٹی اور لائیو اسٹاک کی مشترکہ ٹیم نے مانگا منڈی میں غیر قانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ مار کر 3 قصابوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان لاغر اور بیمار جانوروں کو ذبحہ کرکے ان کا گوشت مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے ۔
لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سربراہی میں مارے جانیوالے چھاپے کے دوران قصابوں نے ٹیم کو دیکھ کر گھر کے دروازے بند کرلیے، جس پر حکام کو پولیس کی مدد لینا پڑی ۔
ٹیم نے لاغر اور بیمار جانورون کا گوشت برآمد کرکے 16 زندہ بکریاں برآمد کرلیں، ملزموں علی حسین ،سرفراز اور بہادر علی کیخلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔
ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ ملزم جانوروں کی چربی سے تیل تیار کرکے بھی فروخت کرتے تھے۔