04 دسمبر ، 2015
لاہور........ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طیارہ حادثہ کیس کے ملزم کیپٹن عصمت کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔
طیارہ حادثہ کیس کے ملزم کی طرف سے چند روز قبل ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ ملزم کیپٹن عصمت کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان پر شراب پی کر جہاز اڑانے کا الزام بے بنیاد ہے جبکہ دہشت گردی کی دفعات بھی بلا جواز ہیں ۔
ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ کیپٹن عصمت محمود سے تفتیش مکمل ہوچکی لہٰذا درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔