دنیا
04 دسمبر ، 2015

جرمن افواج کی داعش کیخلاف مشن میں شمولیت کی منظوری

جرمن افواج کی داعش کیخلاف مشن میں شمولیت کی منظوری

برلن.......جرمن پارلیمان نےجرمن افواج کی داعش کے خلاف مشن میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ جرمن فوجی برطانیہ، فرانس، روس اور امریکا کی طرح شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری نہیں کریں گے۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں شام میں طویل عرصے تک نہیں رہنا چاہتیں۔ان کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل پہلی ترجیح ہے، سیاسی حل کی طرف بڑھتے ہوئےفوجی آپریشن کو محدود کیاجاسکتا ہے۔

شام بھیجے جانے والے جرمن مشن میں چھ ٹورناڈو جاسوس طیارے، فرانسیسی ایئر کرافٹ کیریئر کی حفاظت کے لیے ایک جنگی بحری جہاز اور بارہ سو فوجی شامل ہیں۔ تاہم جرمن فوجی برطانیہ، فرانس، روس اور امریکا کی طرح شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر بمباری نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :