04 دسمبر ، 2015
کیلی فورنیا......... امریکی پولیس کی جانب سے سین بنارڈینو فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے پہلے رضوان فاروق معذوروں کے دیکھ بھال کے اسی مرکز میں ہونے والی پارٹی میں شریک تھا۔
پولیس کے مطابق پارٹی میں جھگڑے کے بعد رضوان گھر گیا اور اپنی بیوی کے ساتھ واپس آکر ساٹھ سے ستر رائونڈز فائر کیے۔
امریکی حکام کے مطابق سید فاروق اور اس کی بیوی تاشفین ملک نے اپنے گھر میں بڑی مقدار میں بارود جمع کر رکھا تھا، تلاشی کے دوران پولیس کو گھر سے تقریباً پانچ ہزار راؤنڈز،ایک درجن پائپ بم اور بارودی مواد بھی ملا۔
سین بنارڈینو پولیس چیف کے مطابق کوئی شخص محض ایک جھگڑے پر اس طرح کی کارروائی نہیں کرسکتا،رضوان فاروق اور اس کی بیوی نے معذوروں کی دیکھ بھال کے مرکز میں گھس کر ساٹھ سے ستر راؤنڈز فائر کیے جس سے خدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی، فائرنگ کے اس واقعے میں چودہ افراد مارے گئے تھے۔