دنیا
04 دسمبر ، 2015

امریکا میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات

امریکا میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات

واشنگٹن.......امریکا میں ایک سال کے دوران عوامی مقامات پر فائرنگ کے ساڑھے تین سو واقعات پیش آچکے ہیں، بیشتر واقعات میں امریکی شہری ملوث تھے، فائرنگ کے واقعات بڑھنے کی وجہ سے اسلحے کی فروخت پر پابندی لگانے کے مطالبے میں شدت آتی جارہی ہے۔

امریکا میں عوامی اجتماع کے مقامات پر فائرنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس سال گیارہ ماہ میں ایسی فائرنگ کے 353 واقعات ہو چکے ہیں، زیادہ تر واقعات میں خود امریکی شہری ملوث رہے۔

تیس مارچ کو بھارتی نژاد سدھیر کھمتکار نے اپنی بیوی اور دو بیٹوں کو مار کر خودکشی کر لی،سولہ جولائی کو یوسف عبدالعزیز نامی شخص نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا۔

دو دسمبر کو سین برنارڈینو کا واقعہ پیش آیا جس میں سید فاروق اور تاشفین ملک کو ملوث بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سال فائرنگ کے 353 واقعات میں سے 351 میں نامعلوم افراد یا خود امریکی شہری ملوث رہے ہیں۔

مزید خبریں :