پاکستان
26 مئی ، 2012

پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گا، منظور وٹو

پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گا، منظور وٹو

میرپور(آزاد کشمیر) … وفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ آزاد جموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام میرپور میں قومی کانفرنس منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کشمیریوں کی امنگوں کی مطابق مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ برصغیر میں امن کے قیام اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ قومی کانفرنس کے میزبان چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل محمد اعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا مسلمہ حق،حق خود ارادیت دیئے بغیر برصغیر اور دنیا بھر میں امن قائم کرنا ممکن نہیں ہے۔

مزید خبریں :