دنیا
05 دسمبر ، 2015

عبدالحمید اباعود کے برطانیہ میں لوگوں سے رابطوں کا انکشاف

عبدالحمید اباعود کے برطانیہ میں لوگوں سے رابطوں کا انکشاف

پیرس......پیرس حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کا برطانیہ میں لوگوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق عبدالحمید اباعود نے برطانیہ میں جن لوگوں سے رابطہ کیا ان میں سے بیشتر برمنگھم میں مقیم تھے۔

پیرس حملوں میں ملوث ملزمان نے حملے سے کچھ دیر قبل برطانیہ میں ان افراد کو متعدد فون کالز کیں۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 800 برطانوی شہریوں نے عراق اور شام کا سفر کیا جن میں بعض نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔

مزید خبریں :