26 مئی ، 2012
ایپوہ…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، پاکستان ٹیم نے کیوی ٹیم کو شکست دینے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اتوار کو تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے، کوریا کی ٹیم ارجنٹینا،اور بھارتی ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی، نیوزی لینڈ کی ٹیم دو میچز جیتنے کے بعد 6پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان نے پہلے میچ میں ارجنٹیناکو شکست دیکر3قیمتی پوائنٹ حاصل کئے ، پاکستان ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے جیو نیوز کوبتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کیلئے تمام کھلاڑی فٹ ہیں ، ارجنٹیناکے خلاف میچ کے بعد دو دن کا وقفہ ملا جس میں کیوی ٹیم کو زیر کرنے کی بھرپور تیاری کی گئی، شام میں بھی ویڈیو سیشن کے ذریعے نیوزی لینڈ ٹیم کی خامیوں اور خوبیوں کا موازنہ کیا۔